نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئی دہلی میں 15ستمبر سے 02اکتوبر ،2018کے دوران تمام بحری علاقوں میں ‘سوچھتاہی سیوا’ مہم کااہتمام کیاگیا۔2اکتوبر ،2018کو ‘راشٹریہ سوچھتادوس ’تقریبات کے اہتمام کے ساتھ یہ مہم اپنی تکمیل تک پہنچی۔ تمام رہائشی علاقوں کے باشندگان نے عام مقامات اور کھلے جگہوں پر ‘شرمدان ’انجام دیا۔ پیڑپودے لگانے علاقے کوصاف ستھراکرنے اورسڑک کے کنارے اْگے ہوئے جھاڑجھنکاڑکو صاف کرنے کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر بچوں کے لئے پوسٹراور نعرہ لکھنے کی مسابقت کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد پرجوش مندوبین نے حصہ لیا۔ بحریہ کے سربراہ پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ایڈمیرل سنیل لامبااور محترمہ رینا لامبا جو بحری عملے کی اہلیاوں کی فلاح وبہبود کی ایسوسی ایشن کی صدرہیں ، نے نارائناباغ رہائشی علاقے کا دورہ کیاتاکہ پودکاری اور پوسٹرپرمبنی مضمون نویسی کے مقابلے میں باشندگان کے ساتھ شرکت کرسکیں۔